اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق فائننشیل ٹائمز نے لکھا ہے کہ امارات نے مصر کے لئے براہ راست امداد کو بالواسطہ امداد میں تبدیل کرکے نجی سیکٹر کو آگے بڑھانے کے لئے مدد دینے کا وعدہ کیا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر مصر میں اقتصادی استحکام کا تحفظ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عبدالفتاح سی سی کی حکومت نے اخوان المسلمین کے مظاہرے کو روکنے کےلئے تحریر اسکوائر پر بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات کردی ہیں۔ اس اسکوائر سے گذرنے والی گاڑیوں اور موٹرسائيکلوں کو چیک کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصر کی میوزیم کی عمارت کے اطراف میں بھی بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات کردی گئي ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲